اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 5 دسمبر کے اہم واقعات - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کے دن کیا ہوا

ہندوستان کی تاریخ میں 5 دسمبر 1950 کو سکم ہندوستان کی نگرانی والا حصہ علاقہ بنا۔ جبکہ عالمی تاریخ میں 5 دسمبر 2013 کو نسلی امتیاز کے خلاف مہم چلانے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کا انتقال ہوا۔ Historical Events of 5th December

today in history
today in history

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 6:34 AM IST

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ میں 5 دسمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1657۔ مغل حکمراں شاہ جہاں کے سب سے چھوٹے بیٹے مراد بخت نے خود کو حکمراں اعلان کیا تھا۔

1905۔ شیر کشمیر کے نام سے مشہور شیخ محمد عبداللہ کی پیدائش کشمیر کے سورا میں ہوئی تھی۔

1943۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی طیاروں نے کلکتہ کی بندرگاہ پر بمباری کی تھی۔

1950۔ عظیم مجاہد آزادی و فلسفی اربندو کا پانڈیچیری میں انتقال ہوا۔

1950۔ سکم ہندوستان کی نگرانی والا حصہ علاقہ بنا۔

1951۔مصور ابندر ناتھ ٹھاکر کا انتقال ہوا۔

1957۔انڈونیشیا کی حکومت نے ہالینڈ کے سبھی باشندوں کو ملک سے باہر نکالنے کا حکم جاری کیا۔

1960۔ افریقی ملک گھانا میں بیلجئم کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے۔

1971۔ ہندستان نے بنگلہ دیش کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کیا ۔

1974۔ مالٹا جمہوری ملک بنا۔

1977۔مصر نے اسرائیل کے ساتھ امن کا عمل، شام، لیبیا، الجیریا، عراق اور جنوبی یمن کے ذریعہ مخالفت کرنے کے خلاف ان ممالک کے ساتھ تعلقات منقطع کئے۔

1989۔ سماج وادی پارٹی کے سابق چیف ملائم سنگھ یادو پہلی بار اترپردیش کے وزیراعلی بنے۔

1991۔برطانیہ نے 5 دسمبر 1985 کو نیوکلیائی تجربہ کیا۔ مرکز اور ریاستوں کے تعلقات پر قائم سرکاریہ کمیشن کی رپورٹ کو مرکزی حکومت نے منظور کیا۔

1999۔ ملکہ حسن یکتا مکھی مس ورلڈ منتخب ہوئیں۔

2001۔افغانستان میں طالبان کے زوال کے بعد پختون لیڈر حامد کرزئی کی قیادت میں سرکار بنانے کے لئے مختلف جماعتوں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے۔

2003۔روس کے یسین ٹوکی میں ایک ٹرین میں ہوئے زبردست خودکش بم دھماکے میں 46 افراد ہلاک اور دیگر 160 زخمی ہوگئے تھے۔؎

2009 سینٹیاگو میں چلی کے گلوکار اور قومی آئیکن وکٹر جارا کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

2013۔ نسلی امتیاز کے خلاف مہم چلانے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کا انتقال۔

2013۔ یمن کی راجدھانی صنعاء میں وزارت دفاع پر دہشت گردانہ حملے میں 52 لوگوں کی موت ہوئی۔

2016۔ تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی اور آل انڈیا انا دراوڈ منیترکزگم پارٹی کی سربراہ جے جے للتا کا انتقال ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details