نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 دسمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
644۔خلیفہ دوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تیسرے خلیفہ بنائے گئے۔
1287۔جان ہشتم کو کیتھولک پوپ منتخب کیا گیا۔
1287۔نیدرلینڈ میں سمندری علاقے کے پاس بنی دیوار منہدم ہونے سے سمندر کا پانی 72 گاؤں میں گھسا ۔ اس حادثہ میں 50 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
1600۔منیلا کی خلیج میں اولیوروان نورٹ جہاز کے ڈوبنے سے 350 افراد کی موت۔
1687۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے مدراس میں میونسپل کارپوریشن قائم کی۔
1799۔ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن (اول)کا انتقال ہوا۔
1819 ۔امریکہ الباما کا 22 واں صوبہ بنا۔
1889 ۔ امریکن اکیڈمی آف پالیٹیکل اینڈ سوشل سائنس کا قیام عمل میں آیا۔
1915۔جین جانسن عالمی ہیوی ویٹ مکے بازی مقابلہ جیتنے والے پہلے سیاہ فام مکے باز بنے۔
1924۔ معروف اداکار، فلمساز و ہدایت راج کپور کی پیدائش ہوئی ۔
1927۔عراق کو برطانیہ سے آزادی ملی ۔
1931۔پہلی بار دو اسکولی طالبات شانتی گھوش اور سنیتی گھوش نے کیمیلا (موجودہ بنگلہ دیش میں)کے مجسٹریٹ اور کلکٹر سی جی بی اسٹیونس کومارنے کیلئے ریوالور استعمال کی۔
1934 ۔نیویارک کے البانی میں بھاپ سے چلنے والا پہلا لوکو موٹیو انجن بننا شروع ہوا۔
1935۔ ٹسٹ کرکٹ میں پہلی بار کسی گیند باز کے بالنگ ایکشن پر شبہ ظاہر کیا گیا۔
1937۔ جاپانی افواج نے نانجنگ پر قبضہ کیا۔
1939فن لینڈ پر حملہ کرنے کے بعد سابق سوویت یونین کو لیگ آف نیشنس نکالا گیا۔
1946اقوام متحدہ کا ہیڈ کوارٹر نیویارک میں قائم کرنے کیلئے جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔
1946۔ ڈاکٹر راجیندر پرساد ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے۔