اردو

urdu

ETV Bharat / state

Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن - عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 13 جولائی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔ Today in World History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jul 13, 2022, 7:01 AM IST

1534۔ آٹومن فوج نے فارس میں تبریز پر قبضہ کیا۔

1645 - الیکسی رومانوف اپنے والد مائیکل کی جگہ روس کا حکمران بنا۔

1803۔ راجا رام موہن رائے اور الیکزینڈر ڈف نے پانچ طلبا کے ساتھ اسکاٹش چرچ کالج شروع کیا۔

1832-امریکہ میں سسی پسی ندی کے منبع کا پتہ چلا۔

1882 - روس میں ٹرین پٹری سے اترنے سے 200 افراد ہلاک ہوئے۔

1905- کلکتہ کے بنگلہ ہفتہ روزہ اخبار سنجیونی نے برطانوی اشیا ء کے بائیکاٹ کی حمایت کی۔

1908۔ لندن میں چوتھے جدید اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔

1913۔ صنعت کار تلسی پرساد کھیتان کی پیدائش ہوئی۔

1929۔ مجاہد آزادی جتیندر ناتھ بوس نے اپنا تاریخی دھرنا شروع کیا۔

1930پہلا فیفا فٹبال کپ یوروگوئے میں شروع ہوا۔

1932۔ ہندی فلموں کی معروف اداکاری بینا رائے کا جنم ہوا۔

1942۔ ہندی اور انگریزی کی جدید افسانہ ا ور ناول نگار سنیتا جین کی پیدائش ہوئی۔

1945 پہلا نیوکلیائی بم دھماکہ نیو میکسیکو میں کیاگیا۔

1962 امریکہ نے نیوڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1974 ہیڈنگلے میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ ہوا۔

1977 حکومت ہند کی طرف سے 1954 میں شروع کئے گئے بھارت رتن، پدم بھوشن جیسے شہری اعزازات دینے کا سلسلہ منقطع کردیا گیا۔

1977 انڈونیشیا میں کشتی حادثہ میں 77 لوگوں کی موت ہوئی۔

1998 - لیانڈر پیس نے ہندوستان کے لیے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ میں اپنی زندگی کا پہلا اے ٹی پی خطاب جیتا۔

2000۔ فجی میں مہیندر چودھری سمیت 18 قیدی رہا ہوئے۔

2006۔ نیوکلیائی بم بنانے سے متعلق ایران کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کیا گیا۔

2011 ممبئی میں سلسلہ بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک 130 زخمی ہوئے۔

2016 - برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details