اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاریخ میں آج کا دن

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 10 اگست کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Aug 10, 2021, 10:34 AM IST

1809 - ایکواڈور کو اسپین سے آزادی ملی۔

  • 1822 - شام میں آئے ایک تباہ کن زلزلہ 20،000 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1831 - کیریبین جزیرہ بارباڈوس میں آئے سمندری طوفان میں ڈیڑھ ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔
  • 1894- ملک کے چوتھے صدر وی وی گری کی پیدائش ہوئی۔
  • 1966 - امریکہ نے خلا میں راکٹ بھیجنے کے لیے مناسب جگہ کی تصویر لینے کے لیے پہلا خلائی جہاز بھیجا۔
  • 1962 - اسپائیڈر مین کامک بک امیزنگ فینٹیسی میں نظر آیا۔
  • 1977 - برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے سخت سکیورٹی کےدوران 11 سال بعد شمالی آئرلینڈ کا دورہ کیا۔
  • 1979 - سیٹلائٹ لانچ کرنے والی گاڑی ایس ایل وی ۔3 لانچ کی گئی۔
  • 1990 - تقریبا 15 15 ماہ کے سفر کے بعد امریکہ کا خلائی جہاز مگیلن سیارہ زہرہ پر پہنچا اور لینڈنگ کےکچھ ہی دیر بعد اس کا کیلیفورنیا میں واقع آپریشن سینٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
  • 1995- مشہور ادیب اور طنز نگار ہری شنکر پارسائی کا انتقال ہوا۔
  • 2004 - اقوام متحدہ اور سوڈان کے درمیان دارفر ایکشن پلان پر دستخط ہوئے۔
  • 2008 - چینئی کی ایک لیبارٹری میں انسداد ایڈز ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
  • 2010 - ہندستان نے سیٹلائٹ پوزیشننگ سسٹم پر مبنی ایئر کرافٹ آپریٹنگ سسٹم گگن کا کامیاب تجربہ کیا۔
  • 2011 - امریکی ڈرون میزائل حملے میں پاکستان کے شمالی وزیرستان ضلع میں 18 افراد کی موت ہوئی۔
  • 2013 - ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ ماسکو میں شروع ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details