اردو

urdu

By

Published : Sep 5, 2019, 9:46 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:19 PM IST

ETV Bharat / state

عالمی تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

عالمی تاریخ پانچ ستمبر محض یوم استاذ کے طور پر ہی نہیں بلکہ چند اہم ترین واقعات کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

عالمی تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

  • عالمی تاریخ میں پانچ ستمبر سنہ 1666 کو لندن میں شدید آگ میں 13 ہزار دو سو گھر خاکستر ہو گئے جس میں آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔
  • اسی روز سنہ 1798 فرانس میں لازمی فوجی سروس قانون کا نفاذ بھی ہوا۔
  • پانچ ستمبر سنہ 1836 کو ہی سیم ہیوسٹن جمہوریہ ٹیکساس کے صدر کا انتخاب ہوا۔
  • سنہ 1839 چین میں پہلی افیم جنگ کی شروعات بھی پانچ ستمبر کو ہی ہوئی تھی۔
  • سنہ 1888 بھارت کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی پیدائش ہوئی، اور انہیں کے نام پر یوم استاذ منایا جاتا ہے۔
  • سنہ 1914 برطانیہ، فرانس، بیلجیم اور روس کے درمیان لندن معاہدہ پر دستخط پانچ ستمبر کو ہی ہوئی تھی۔
  • پانچ ستمبر سنہ 1933 کو بین الاقوامی سطح پر امن قائم کرنے کے لیے 'رومن میگسیسے اوارڈ' پانے والے بھارتی لكشمی نارائن رام داس کی پیدائش ہوئی۔
  • پانچ ستمبر سنہ 1944 کو برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل نے سکاٹ لینڈ کے سفر کا آغاز کیا تھا۔
  • پانچ ستمبر سنہ 1972 میونخ اولمپکز کے دوران فلسطینی گروپ بلیک ستمبر نے 11 اسرائیلی کھلاڑیوں کو یرغمال بنایا گیا اور بعد میں ان کا قتل کر دیا۔
  • اسی روز سنہ 1975 میں پرتگال کے وزیراعظم گونزالویز نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا۔
  • پانچ ستمبر سنہ 1987 کو امریکہ کے ٹینس کھلاڑی جان میكنرو پر ان کے بیان کے لیے 17 ہزاو پانچ سو ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details