اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا اوراین سی آر میں آلودگی کا قہر

دارالحکومت دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آلودگی کا قہرجاری ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

نوئیڈا اوراین سی آر میں آلودگی کا قہر بے قابو

By

Published : Nov 2, 2019, 11:09 PM IST

آج بھی دہلی اور این سی آر کے ساتھ ساتھ نوئیڈا کی آب وہوا مزید زہریلی رہی۔ آج ہوا کا معیار کافی آلودہ رہا ۔

صبح اے کیو آئی کا اوسط معیار 450 اسکوائر فی میٹر درج کیا گیا ۔ وہیں پی ایم 10 کا معیار 466.4 رہا اور پی ایم 2.5 کا معیارِ 282.8 درج کیا گیا۔

نوئیڈا اوراین سی آر میں آلودگی کا قہر بے قابو

حالانکہ شام کو بارش سے تھوڑی راحت ضرور ملی ۔ وہیں انتظامیہ کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ بے شک انتظامیہ کے کوشش جاری ہے لیکن نوئیڈا میں جگہ جگہ جنریٹرز ، ہوٹلوں اور سڑکوں کے کنارے چل رہے جائز اور ناجائز ڈھابوں پر کوئیلے کی بھٹھیاں ہ اور تندور کھلے عام انتظامیہ کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہیں وہی بعض سیکٹر میں بے دھڑک تعمیری کام بھی جاری ہے ہے ۔

نوئیڈا اوراین سی آر میں آلودگی کا قہر بے قابو

بتا دیں کہ پولیشن کنٹرول بورڈ اور ای پی سی اے کے ذریعے تعمیراتی کام ، ہاٹ مکس پلانٹ، اسٹون کریشر ،آتشبازی اور کوڑا جلانے پر 5 نومبر تک پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن ان احکامات پر عمل کرانے میں میں پولیشن کنٹرول ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

آج بھی کئی سیکٹروں میں تعمیراتی کام جاری ہے اور جنریٹر آب وہوا میں زہر گھول رہے ہیں ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details