اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا کے دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف

عالمی یوم خواتین 2020 کے موقع پر، مسز ریتو مہیشوری، منیجنگ ڈائریکٹر، نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایم آر سی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، نوئیڈا اتھارٹی نے ایکوا لائن کوریڈور کے سیکٹر 76 اور پری چوک میٹرو اسٹیشن کا پنک (گلابی) اسٹیشن کے طور پر افتتاح کر کے خواتین کو ایک خصوصی تحفہ دیا۔

نوئیڈا کے دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف
نوئیڈا کے دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف

By

Published : Mar 8, 2020, 6:12 PM IST

اس خصوصی موقع پر راجیو گوبا (کابینہ سکریٹری، حکومت ہند) مسز پمی گوبا، بطور مہمان خصوصی اور مسٹر آلوک ٹنڈن (ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ، اترپردیش کے کمشنر اور چیئرمین (نوئیڈا اتھارٹی / گریٹر نوئیڈا اتھارٹی / یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی اہلیہ مسز رینا ٹنڈن مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھیں۔

دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف

اس موقع پر این ایم آر سی کے سینئر افسران اور نوئیڈا اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ ایکوا لائن کے سیکٹر 76 اور پری چوک میٹرو اسٹیشن اب خواتین کے لئے وقف کر دیا گیا ہے۔ جو ان کے لئے ایک پسندیدہ مقام بن جائے گا ، خاص طور پر ایکوا لائن پر خواتین مسافروں کے لئے بیبی فیڈنگ روم ، بیبی ڈایپر چینجنگ روم، میک اپ / سیلفی پوائنٹ اور تبدیل کرنے والی بہت سی اضافی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف

جس سے خواتین مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی اور اس کے علاوہ انہیں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں، کاروباری / ذاتی سرگرمیوں کو منظم اور با اختیار بنانے کا بھی موقع دستیاب ہو گا۔

دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف

یہ تمام سہولیات تمام خواتین مسافروں کے لئے مکمل طور پر مفت دستیاب ہیں۔ اس سال خواتین کے عالمی دن کا مرکزی خیال ''سب کے لئے یکساں'' ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں صنفی مساوات کی ضرورتوں کے لئے ایک پیغام دیتا ہے۔

دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف

این ایم آر سی کا یہ نیا اقدام اس پیغام کو آگے لے جانے کی کوشش کرتا ہے اور خواتین کو قابل عمل زندگی میں توازن پیدا کرنے کی اہل بناتا ہے تا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں کوئی سنہرا موقع نہیں چھوڑیں۔ چاہیں وہ مواقع پیشہ ور ہوں یا ذاتی۔

دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف

پنک اسٹیشنوں پر دستیاب سہولیات کے علاوہ، ایکوا لائن کے تمام 21 اسٹیشنوں پر سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

دو میٹرو اسٹیشن خواتین کے نام وقف

یہ مشینیں مفت سینیٹری نیپکن تقسیم کریں گی۔ خواتین کو یہ سہولت استعمال کرنے کے لئے کسی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس مشین کو چلانے کے لئے ٹوکن تمام اسٹیشنوں کے کسٹمر کیئر کاؤنٹر پر دستیاب ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details