اردو

urdu

ETV Bharat / state

Har Ghar Tiranga دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ترنگا ریلی جوش و خروش کے ساتھ نکالی گئی

وزیر اعظم مودی کی اپیل پر جامع مسجد کی تمام مارکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی، جو جامع مسجد سے شروع ہوکر دہلی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، اس ریلی میں بائیک اور کار کے ساتھ ساتھ اونٹوں اور گھوڑے کو بھی شامل کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی حب الوطنی نغمہ بجاتے ہوئے پہلے پرچم کشائی کی گئی اور اس کے بعد ریلی کا آغاز ہوا۔ Tricolor Rally held at Azad Market, Delhi

ترنگا ریلی
ترنگا ریلی

By

Published : Aug 14, 2022, 8:05 AM IST

آزادی کا امرت مہوتسو کے زیر اہتمام ہر گھر ترنگا مہم میں لوگوں کی بھرپور شرکت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں مختلف تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے ترنگا ریلی نکالنے کا اہتمام کیا گیا۔

ترنگا ریلی

Tricolor Rally held at Azad Market, Delhi

وزیر اعظم مودی کی اپیل پر جامع مسجد کی تمام مارکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی، جو جامع مسجد سے شروع ہوکر دہلی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، اس ریلی میں بائیک اور کار کے ساتھ ساتھ اونٹوں اور گھوڑے کو بھی شامل کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی حب الوطنی نغمہ بجاتے ہوئے پہلے پرچم کشائی کی گئی اور اس کے بعد ریلی کا آغاز ہوا۔

وہیں پرانی دہلی کے چمیلین روڈ سے آزاد مارکٹ تک ایک اور ترنگا ریلی نکالی گئی، اس ریلی میں لوگوں نے بائیک کے ساتھ ساتھ پیدل چل کر اس ریلی کو کامیاب بنایا۔

ترنگا ریلی کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ اس ریلی کا آزاد مارکٹ کے ایک مندر میں ذمہ داران کے ہاتھوں استقبال کیا گیا جس کے بعد یہ ترنگا ریلی ایک مدرسہ کے باہر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مدرسہ کے تمام طلباء نے پرچم کشائی کی رسم ادا کرکے قومی ترانہ گایا اور ریلی میں شامل افراد پر پھولوں کی بارش کر کے ان کا استقبال کیا۔


مزید پڑھیں:Amrit Festival Preparations in Madrasas: جنگ آزادی میں مدارس کا کردار بہت اہم تھا، مولانا جمیل نظامی

قابل ذکر ہے کہ رواں برس بھارت کی آزادی کو 75 برس مکمل ہو رہے ہیں، اسی مناسبت سے اس سالگرہ کو آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا کی مہم کی بھی اپیل کی تھی جس کے بعد سے دہلی کے تمام مسلم علاقوں میں ترنگا ریلی اور ہر گھر ترنگا جیسی مہم کو خوب جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اپنے ملک سے ان کے دیرینہ محبت کا اظہار ریلی نکال کر دیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details