اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وقت ختم ہوچکا ہے، انہیں پھانسی دی جائے گی'

نربھیا کیس کے مجرموں کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے، نربھیا کے والدین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ ان کی عرضی کو خارج کردے گی اور چاروں مجرموں کو صبح 5:30 بجے پھانسی دی جائے گی۔

'وقت ختم ہوچکا ہے، انہیں پھانسی دی جائے گی'
'وقت ختم ہوچکا ہے، انہیں پھانسی دی جائے گی'

By

Published : Mar 20, 2020, 3:40 AM IST

Updated : Mar 20, 2020, 5:09 AM IST

نربھیا کی والدہ آشا دیوی نے کہا کہ ان کے پاس اپنی دلیلیں دینے کے لیے دو گھنٹے کا وقت ہے لیکن ان کا وقت ختم ہوچکا ہے اور انہیں آج صبح 5:30 بجے پھانسی دی جائےگی۔

جسٹس آر بھنو متی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ نے کیس کی سماعت 2:30 بجے شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ مجرموں کے وکیل اے پی سنگھ کے پاس اب پیش کرنے کے لیے کوئی حقائق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ہمیں پورا اعتماد ہے کہ سپریم کورٹ ان کی درخواست خارج کردے گی اور انہیں پھانسی دے دی جائے گی'۔

نربھیا کے والد نے کہا ' مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ان کی درخواست خارج کردی جائے گی۔ ہم اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب انہیں پھانسی دی جائے گی'۔

مجرموں کے وکیل اے پی سنگھ نے مجرموں کی سزائے موت کو روکنے کے لیے عدالت عظمی پہنچے، اور ان کی پھانسی رکوانے کے لیے فورا سماعت کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ نربھیا کے چاروں مجرموں اکشے ٹھاکر ، پون گپتا ، ونئے شرما ، اور مکیش سنگھ کو آج صبح 5:30 بجے پھانسی دی جائے گی۔

Last Updated : Mar 20, 2020, 5:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details