مسلم قیدی نے الزام لگایا ہے کہ ان کی پیٹھ پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے اوم لفظ کا ٹیٹو داغ دیا ہے۔
قیدی نے کڑکڑ ڈوما کورٹ میں اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔
صابر نامی اس مسلم قیدی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اسے مسلم ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہاڑ جیل کے ڈی جی نے اس معاملے کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔
کڑکڑ ڈوما کی عدالت میں جب قیدی نے اپنا ٹی شرٹ اتارکر دکھایا تو سب لوگ حیران رہ گئے کیوں کہ اس کی پیٹھ پر اوم کا لفظ کندہ تھا۔
مسلم قیدی کے ساتھ ناروا سلوک عدالت نے 24 گھنٹے کے اندر اس پر جواب طلب کیا ہے۔
قیدی کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ 17 اپریل کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیلر نے پہلے اس کی پٹائی کی، اس کے بعد گرم راڈ سے اس کے پیٹھ پر پانچ انچ سے بڑا اوم داغ دیا۔
اس کے علاوہ اس کی پیٹھ پر جلتے سگریٹ کے جلنے کے بھی نشانات ہیں۔
اس معاملے کی آئندہ سماعت 22 اپریل کو ہوگی۔