قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر گریٹر نوئیڈا کے گاؤں بوڑاکی میں دہلی ۔ ہاوڑہ ریلوے ٹریک پر بیٹھے ہوئے تین نوجوان موبائل میں گیم کھیل رہے تھے۔
یہ نوجوان موبائل گیم میں اس قدر محو ہو گئے تھے کہ انہیں ٹرین کی آمد کا احساس بھی نہیں ہوا اور ٹرین تینوں کو روندتے ہوئے آگے نکل گئی۔
واضح رہے کہ یہ رات کا واقعہ ہے، جب بوڑاکی کے رہائشی پپو بھاٹی کے دو بڑے بیٹے جیتو اور دیپک اپنے دوست سونو کے ساتھ ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل گیم کھیل رہے تھے۔