اردو

urdu

دہلی: آتشزدگی میں تین نوجوان ہلاک

By

Published : Dec 13, 2019, 5:18 PM IST

کانت کے ایس ڈی ایم پریننا سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ اور دہلی کے وزیر اعلی نے جو بھی معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، وہ ان کے کنبہ کو ضرور ملے گا۔

دہلی: آتشزدگی میں تین نوجوان جاں بحق
دہلی: آتشزدگی میں تین نوجوان جاں بحق

دارالحکومت دہلی کے فلمستان علاقے میں آتشزدگی کے نتیجے میں مراد آباد کے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے، تینوں ہلاک شدگان ضلع مرادآباد کے کانت تحصیل کے گاؤں کوری کے رہائشی تھے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد تینوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے اور تینوں کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی ہے۔

دہلی: آتشزدگی میں تین نوجوان جاں بحق

تحصیل کانت کے ایس ڈی ایم پریننا سنگھ نے متوفی کے لواحقین کو دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال سے ملنے والی 10 لاکھ روپیے کی رقم و دیگر اسکیموں کے تحت معاوضہ فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

پریننا سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست اترپردیش کے وزیراعلی اور دہلی کے وزیر اعلی نے جو بھی معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، وہ ان کے کنبہ کو ضرور ملے گا۔

انہوں مزید کہا کہ اگر وزیر اعظم کی طرف سے معاوضے کا اعلان ہوتا ہے تو وہ بھی متوفی کے لواحقین کو فراہم کرایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details