دارالحکومت دہلی کے شمالی ضلع کے سمے پور بادلی تھانہ علاقہ میں جیون پارک کالونی کا ایک خستہ حال مکان کا ایک حصہ گرگیا۔
یہ مکان کافی پرانا اور کافی خستہ حال ہے، اس مکان میں بڑی تعداد میں اہل خانہ کرایہ پر رہتے ہیں۔
آج صبح تقریباً 5 بجے مکان کے کنارے کا ایک حصہ گرگیا جس میں دوسری جانب تیسری منزل کے کمرے گرجانے سے رہنے والے مزدور دب گئے، ساتھ ہی اٹھارہ سال کی پونم کی ملبہ میں دبنے سے موت ہوگئی۔