قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے بیٹا - 2 تھانہ علاقہ میں واقع مدر ڈیری کے پاس دو بدمعاشوں نے ایک خاتون سے سونے کی چین چھین لی ہے جبکہ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تمنچے کی نوک پر خاتون سے چین چھین کر بدمعاش فرار دراصل دونوں بدمعاش مذکورہ علاقے میں خاتون کی گردن سے طلائی چین چھین کر فرار ہوگئے۔ تاہم یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا جس کی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ناریل پانی خرید رہی تھی، اس وقت ایک نوجوان اس کے پاس آیا اور کھڑا ہوا۔ اس کے فوراً بعد ہی اس کا دوسرا ساتھی بھی وہاں پہنچ گیا جس کے بعد دونوں نے چین چھین لی، لیکن چین ان کے ہاتھ سے گر گئی جس کے بعد دونوں نوجوانوں نے طمنچے کی نوک پر اس کی چین کو اٹھایا اور فرار ہوگئے۔
نوئیڈا میں دو شرپسندوں نے ایک خاتون سے چین چھین لی ہے جس کا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا ہے ایڈیشنل ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا وشال پانڈے نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزمان کی شناخت بھی کر لی گئی ہے اور جلد ہی ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔