اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mosque Imam arrested in Assam انصار اللہ بنگلہ سے وابستگی کے الزام میں امامِ مسجد سمیت تین افراد گرفتار - Three People Including Imam Arrested

آسام پولیس نے جمعہ کی رات ضلع گول پاڑہ کے کوڈلدھوا گاؤں سے ایک مسجد کے امام سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Three People Including Imam Arrested for Alleged Affiliation With Ansarullah Bangla Team

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 20, 2022, 8:16 PM IST

Updated : Aug 20, 2022, 8:34 PM IST

گول پاڑہ: آسام پولیس نے ریاست آسام کے کوڈلدھوا گاؤں کے ٹنکونیاپارہ مسجد کے امام عبدالسبحان پر مقامی نوجوانوں کو انتہا پسندی پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسی الزام کے تحت آسام پولیس نے امام سمیت تین لوگوں کو ضلع گول پاڑہ کے کوڈلدھوا گاؤں سے گرفتار کر لیا ہے۔ Three People Including Imam Arrested for Alleged Affiliation With Ansarullah Bangla Team

پولیس نے بتایا کہ اسی ضلع گول پاڈہ سے ایک اور مشتبہ شخص جلال الدین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے جو عبدالسبحان کا قریبی رشتہ دار ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انٹیلیجنس سے کچھ اہم جانکاری موصول ہونے کے بعد، آسام پولیس نے گول پاڑہ سمیت 9 سے زیادہ اضلاع کی نشاندہی کی ہے اور ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ Imam arrested in Assam

یہ بھی پڑھیں:

Muslims Arrested in Assam: آسام پولیس نے مدرسہ سے دس افراد کو گرفتار کیا

قبل ازیں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 'انصار اللہ بنگلہ ٹیم' ABT کے پانچ سے چھ ماڈیولز بنگلہ دیش سے آسام میں داخل ہوئے ہیں اور ریاست کے مختلف مدارس کے انتہا پسند نوجوانوں کو آپریٹ کر رہے ہیں۔ پولیس نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں سے 25 سے زیادہ افراد کو ان مشکوک سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ three Arrests, Inculding Imam, of Affiliation With ABT

Last Updated : Aug 20, 2022, 8:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details