دہلی کے پنڈت پنت مارگ پر واقع ریاستی بی جے پی آفس میں بھی کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی دفتر میں تین افراد، کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ آج جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی، دفتر کو سینیٹائزیشن کے لئے بند کردیا گیا۔
پارٹی کے سرکاری ذرائع کے مطابق 13 جون کو جب مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ورچوئل ریلی کے لئے دفتر آئیں تو دفتر میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران پروگرام میں کورونا وائرس سے متاثرہ تینوں افراد موجود تھے۔
دہلی: بی جے پی ریاستی دفتر میں تین لوگ کورونا مثبت پائے گئے وہیں جمعرات کو بی جے پی کے صدر آدیش گپتا کے پاس اسکولی بچوں میں ماسک تقسیم کرنے کا پروگرام ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ لیکن اس کے بعد جب یہ کورونا مثبت رپورٹ آئی تو ، جلدی میں ہونے والا یہ پروگرام بھی منسوخ کردیا گیا ہے اور دفتر کو پوری طرح سیل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے دور میں جون تک ریاستی بی جے پی کے دفتر میں خاموشی رہی۔ 2 جون کو مرکزی حکومت کی کامیابی کو اجاگر کرنے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اس وقت کے ریاستی صدر منوج تیواری دہلی کے انچارج ، شیام جاجو اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔
اسی دن ریاستی بی جے پی کے نئے صدر کی تقرری ہوئی۔ جس کے بعد آج تک ریاستی دفتر میں گرم جوشی کا ماحول ہے۔ اس دوران ہی وہاں پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی بھی اتراکھنڈ کے عوام سے خطاب کرنے آئیں اور اس کے بعد اسمرتی ایرانی نے ورچوئل ریلی کے ذریعہ دہلی کے کارکنان سے خطاب کیا۔