اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی جے بجانے اور پٹاخے پھوڑنے پر تین گرفتار - ضلع انتظامیہ کا سخت رویہ اختیار

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں شادی میں ڈی جے بجانے اور پٹاخہ پھوڑنے پر نگر مجسٹریٹ نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی جے بجانے اور پٹاخے پھوڑنے پر تین گرفتار

By

Published : Nov 21, 2019, 2:44 PM IST

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر میں فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے ضلع انتظامیہ سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کے حکم پر نگر مجسٹریٹ نے کاروائی کی ہے۔

نگر مجسٹریٹ شیلندر کمار مشرا کے ذریعے یعقوب پور میں ایک شادی پروگرام پٹاخے پھوڑنے اور ڈی جے بجانے پر شادی ہال کے مینیجر اور دولہے کے والد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی جے بجانے اور پٹاخے پھوڑنے پر تین گرفتار

وہیں دوسرا کیس الاباس تھانے فیس 2 شادی پروگرام میں ڈی جے بجانے اور پٹاخے پھوڑنے پر شادی ہال کے مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا، دونوں واقعات میں تین افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

نگر مجسٹریٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر اس طرح کی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اگر کسی شادی کی جگہ پر ڈی جے بجایا گیا یا پٹاخے پھوڑے گئے تو ان کےخلاف بھی اسی طرح کی سخت کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details