اردو

urdu

ETV Bharat / state

Iftar at the Delhi Jama Masjid in Ramadan 2022: دہلی کی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر - دہلی کی جامع مسجد

دہلی کی شاہی جامع مسجد میں رمضان کے دوران دہلی و دیگر ریاستوں سے ہزاروں افراد اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ افطار کرنے پہنچتے ہیں اس موقع پر جامع مسجد کا دالان لوگوں سے کھچاکھچ بھرا رہتا ہے حالانکہ اس کے علاوہ کسی اور مسجد میں اس طرح سے روزہ افطار کرائے جانے کا رواج نہیں ہے۔

دہلی کی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر
دہلی کی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر

By

Published : Apr 9, 2022, 2:00 PM IST

رواں برس رمضان المبارک اسی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے جیسا کورونا وائرس کی مہلک وبا کی پابندیوں سے پہلے منایا جاتا رہا ہے۔ چونکہ دو برس رمضان المبارک کورونا وائرس کی نظر رہا اس لیے اب جب سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے تو تہوار بھی اسی انداز میں منائے جا رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی میں واقع شاہجہانی جامع مسجد میں افطار کرنے پہنچے ان لوگوں سے بات کی جو دو برس بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ جامع مسجد آئے ہیں۔

دہلی کی جامع مسجد میں افطار کا روح پرور منظر


ای ٹی وی نمائندے سے بات کرتے ہوئے نبیحہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے تاریخی جامع مسجد میں افطار کے لیے آتی ہیں لیکن گزشتہ دو سالوں میں رمضان کے دوران اس شاہی مسجد میں عوام کے داخلہ پر پابندی عائد تھی جس کی وجہ سے وہ نہیں آ پائیں اب جب کہ سب کچھ پہلے کی طرح کھل گیا ہے تو میں جامع مسجد میں افطار کرنے آئی ہوں۔


قابل ذکر ہے کہ دہلی کی شاہی جامع مسجد میں رمضان کے دوران دہلی و دیگر ریاستوں سے ہزاروں افراد اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ افطار کرنے پہنچتے ہیں اس موقع پر جامع مسجد کا دالان لوگوں سے کھچاکھچ بھرا رہتا ہے حالانکہ اس کے علاوہ کسی اور مسجد میں اس طرح سے روزہ افطار کرائے جانے کا رواج نہیں ہے۔ البتہ مسافروں کے لیے تمام مساجد میں افطار کا اہتمام ضرور کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details