اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جو اپنی قوم کی حفاظت نہیں کرسکتا وہ دوسروں کو مشورہ کیا دے گا' - وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار

پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے نزدیک واقع گردوارہ ننکانہ صاحب کے مقبرے کی بے حرمتی اور پڑوسی ملک میں ایک سکھ کی ہلاکت پر جمعرات کے روز بھارت نے پاکستان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ملک جو اپنی اقلیتوں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا ہے وہ دوسروں کو مشورہ دینے کا حق کیسے رکھے گا۔

جو اپنی قوم کی حفاظت نہیں کرسکتا وہ کیا دوسروں کو مشورہ دے گے
جو اپنی قوم کی حفاظت نہیں کرسکتا وہ کیا دوسروں کو مشورہ دے گے

By

Published : Jan 10, 2020, 9:11 AM IST


اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان میں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کے مزار پر ہجوم کا حملہ ہوا تھا اور گذشتہ ہفتے شمال مغربی پاکستان کے شہر پشاور میں ایک 25 سالہ سکھ شخص کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔


اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں پیش آنے والا واقعہ اور سکھ برادری کے ایک نوجوان کا قتل یہی پاکسان کی پہچان ہے اور ایسا ملک دوسروں کو لیکچر کیا دے گا؟۔


انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پڑوسی ملک کے سیاستدانوں کی عادت ہے کہ وہ اپنے کام کو نظرانداز کرتے ہیں اور بھارت اور دوسرے ممالک میں پیش آنے والی چیزوں پر تبصرہ کرتے ہیں جو نامناسب ہے۔

کمار نے کہا کہ ’انہیں اپنے ملک کی اقلیتوں کو دیکھنا چاہئے ، جن کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں۔ انہیں ان کا خیال رکھنا چاہئے، ان کو انصاف دینا چاہئے‘۔

پاکستان سے علیحدگی پسند خالستان کے ایجنڈے کی حوصلہ افزائی کے بارے میں پوچھے جانے پر کمار نے کہا کہ شروع سے ہی ان کو ناکامی ہاتھ آئی ہے اور آگے بھی آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details