ملک بھر میں حب الوطنی پر جاری بحث کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری اور سابق رکن پارلیمان مولانا محمود مدنی نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ "جو فرقہ پرست ہے، اس سے بڑا ملک مخالف کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔"انہوں نے مزید کہا کہ "حب الوطنی کا فرقہ پرستی سے کوئی تعلق نہیں''۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ "اگر وطن دوستی کا کوئی تصور ہے تو اس میں فرقہ واریت آ ہی نہیں سکتی اور اگر فرقہ واریت آگئی اس کا مطلب وہ وطن دوستی نہیں بلکہ وطن دشمنی ہے۔"