اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: غریب افراد کا نجی اسپتالوں میں کورونا کا مفت علاج

خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے لئے ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت اسپتال کی مجموعی صلاحیت کا 10 فیصد بیڈ محفوظ ہے۔ دہلی حکومت کے نئے فیصلے کے مطابق اب اس زمرے کے مریض کورونا کا بھی مفت علاج کرواسکیں گے۔

دہلی:غریبی ریکھا سے نیچے والوں کو نجی اسپتالوں میں کورنا کا مفت علاج ہوگا
دہلی:غریبی ریکھا سے نیچے والوں کو نجی اسپتالوں میں کورنا کا مفت علاج ہوگا

By

Published : May 26, 2020, 4:24 PM IST

دارالحکومت دہلی میں خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے لئے خوشخبری ہے۔ دہلی حکومت کے اس نئے فیصلے کے تحت کورونا میں مبتلا غریب افراد نجی اسپتالوں میں بھی مفت علاج کرواسکیں گے۔

دہلی:غریبی ریکھا سے نیچے والوں کو نجی اسپتالوں میں کورنا کا مفت علاج ہوگا

ای ڈبلیو ایس انسپیکشن کمیٹی کے ایک ممبر اشوک اگروال کا کہنا ہے کہ دہلی سرکاری اراضی پر بنائے گئے 61 نجی اسپتالوں میں اسپتال کی مجموعی گنجائش کا 10 فیصد ای ڈبلیو ایس کوٹے کے تحت غریبی ریکھا سے نیچے کے لوگوں کے لئے مختص ہے۔ دہلی حکومت کے نئے فیصلے کے تحت اب اس زمرے کے مریض کورونا کا مفت علاج کرواسکیں گے۔

اشوک اگروال کا کہنا ہے کہ مریضوں کو یہ سہولت صرف ہسپتال میں دستیاب بیڈز کی تعداد کی بنیاد پر ملے گی۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا مریضوں کے لئے دہلی کے 117 نجی اسپتالوں میں 2000 بیڈز محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details