اوورسیز کانگریس کے انچارج پترودا نے ایک انٹرویو میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں مبینہ طور سے "ہوا تو ہوا" کہا تھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کے بیان کے لیے کانگریس پر شدید حملہ کیا ہے جس کے بعد پارٹی نے ان کے اس بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
کانگریس میڈیا محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سورجےوالا اور سینیئر ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ 'کانگریس کسی بھی طرح کے تشدد کے خلاف ہے اور 1984 کے سکھ فسادات کے متاثرین کو انصاف دینے اور ملزمان پر سخت کارروائی کی حامی رہی ہے۔ پارٹی کا خیال ہے کہ 2002 کے گجرات فسادات کے ملزمین پر بھی سخت کارروائی ہونا چاہیے۔'