اردو

urdu

یہ جیت میری نہیں دہلی کے عوام کی ہے: کیجریوال

By

Published : Feb 16, 2020, 2:45 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:41 PM IST

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے مسلسل تیسری بار دہلی کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ 'میں پوری دہلی کے باشندگان کا وزیراعلیٰ ہوں۔'

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال

اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد دہلی کے رام لیلا میدان پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے اروند کیجریوال کو عہدے کی رازداری کا حلف دلایا۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، ویڈیو

حلف لینے کے بعد کیجریوال نے اپنی تقریر میں کہا کہ 'جن لوگوں نے مجھے اور میری پارٹی کو ووٹ دیا میں صرف ان کا نہیں بلکہ پوری دہلی کے باشندگان کا وزیراعلیٰ ہوں اور میں ہر کسی کے لیے کام کروں گا۔'

بشکریہ ٹویٹر

کیجریوال نے کہا کہ 'میں نے اس حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا تھا لیکن وہ مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے۔ تاہم میں اس اسٹیج سے دہلی کی ترقی کے لیے وزیراعظم اور مرکزی حکومت کا آشیرواد لینا چاہتا ہوں'۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'انتخابات ختم ہوگئے ہیں اور اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ مجھے کس نے ووٹ کیا اور کس نے نہیں؟ بلکہ میں پوری دہلی کے باشندوں کے لیے کام کروں گا چاہے وہ کسی بھی پارٹی، مذہب اور ذات کا ہو۔

بشکریہ ٹویٹر

اروند کیجریوال نے کہا کہ 'یہ میری نہیں بلکہ دہلی کی عوام کی جیت ہے'۔

بشکریہ ٹویٹر

اس دوران کیجریوال نے مشہور فلمی نغمہ' ہم ہوں گے کامیاب' بھی گنگنایا اور ان کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی یہ نغمہ گنگنایا۔

اروند کیجریوال اور ان کے کابینی وزراء کی اس حلف برداری کی تقریب میں عوام کا جم غفیر امڈ پڑا اور ہر کسی کے ہاتھ میں ترنگا اور عام آدمی پارٹی کا پرچم تھا،

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں میں سے 62 نشستوں پر جیت درج کر کے دوبارا اقتدار حاصل کیا ہے۔

اس تقریب میں دہلی کے تمام اراکین پارلیمان، بی جے پی کے تمام آٹھ نو منتخب اراکین اسمبلی اور دہلی کے تمام کونسلرز کو مدعو کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details