نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 13 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافے کے درمیان انفیکشن کے 2,716 فعال کیسز بڑھے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2334 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,20,700 افراد کاویکسینیشن کی جاچکی ہے۔ جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 28,303 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 4,47,45,104 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,943 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,320 بڑھ کر 4,41,85,858 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں سب سے زیادہ 1,193 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں 265، ہماچل پردیش میں 228، تمل ناڈو میں 150، اتر پردیش میں 124، مہاراشٹر میں 113، چھتیس گڑھ میں 85، اڈیشہ میں 70، راجستھان میں 61، گوا میں 54، پنجاب میں 49، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں- کشمیر میں 47، کرناٹک میں 39، سکم میں 21، مدھیہ پردیش میں 20، مغربی بنگال میں 19، چنڈی گڑھ میں 17، بہار میں 11، جھارکھنڈ میں نو، پڈوچیری میں سات، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں چار چار، لداخ میں تین، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، منی پور اور ناگالینڈ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ دوسری جانب مہاراشٹر میں اس بیماری سے تین، کرناٹک اور راجستھان میں دو دو، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور پنجاب میں بالترتیب ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔