اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: فارچونر کے ساتھ چور گرفتار - معاملہ دہلی کے تھانہ دوارکا کا ہے

قومی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے ان چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو عرصے سے مطلوب تھے۔ پولیس نے انہیں فاچونر کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

فارچونر کے ساتھ چور گرفتار
فارچونر کے ساتھ چور گرفتار

By

Published : May 19, 2020, 4:29 PM IST

لاک ڈاؤن کے باوجود جرائم پیشہ عناصر بلا خوف و خطر وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد نے اس بار گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو ہی اڑا لیا۔ لیکن پولیس بھی کافی سرگرم اور متحرک ہے۔ اس نے بھی محض 72 گھنٹوں میں چوروں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔

فارچونر کے ساتھ چور گرفتار

معاملہ دہلی کے تھانہ دوارکا کا ہے، جہاں پولیس نے نجف گڑھ کے علاقے سے چوری شدہ فارچیونر گاڑی کا معاملہ حل کرتے ہوئے بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا اور دو گاڑی سمیت چوروں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ان بدمعاشوں میں سے ایک کی شناخت روبن عرف راہل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے بدمعاش کی شناخت پون کے نام سے ہوئی ہے۔

فارچونر کے ساتھ چور گرفتار

یہ دونوں ہی ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ تھانہ دوارکا کی پولیس نے ان دونوں چوروں کو ہریانہ کے ضلع حصار سے گرفتار کیا۔ شرپسندوں سے نجف گڑھ کے علاقے سے چوری شدہ فورچونر گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ضلع دوارکا کے ڈی سی پی اینٹو الفانسو نے بتایا کہ شرپسندوں نے 14 مئی کی رات کو گاڑی چوری کی تھی۔ یہ واقعہ قریبی سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا اور انتہائی کم عرصے میں معاملہ کو سلجھا لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details