اردو

urdu

ETV Bharat / state

میٹرو کے تار کی چوری - میٹرو ٹریک

نوئیڈا میں شاطر چور میٹرو ٹرین کا ایک ہزار میٹر تار کاٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

چوروں کی دلیری،میٹرو ٹریک پر چڑھ کر ایک ہزارمیٹر تار کاٹ لیے

By

Published : Aug 22, 2019, 12:06 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:16 PM IST

نئی دہلی کے نوئیڈا کے سیکٹرپچاس میں چوروں نے میٹروٹریک سے ایک ہزار میٹر تارکاٹ کر لے جانے کے واقعے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔


سکیورٹی کے اعتبارسے انتہائی حساس میٹرو ریلوے کے ٹریک سے نامعلوم چوروں نے ایک ہزار میٹر تار کاٹ لیا۔

اتفاق سے اس دوران میٹرو کے افسران کو اس کی بھنک لگ گئی اور موقع پر پہنچ گئے جس سے چور فرار ہوگئے۔

اس تار کی قیمت 15 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

بہرحال ایک ہزار میٹر تار گرین بیلٹ میں برآمد کرلیا گیا ۔

ڈی ایم آر سی کے راجکشور نے سیکٹر 49 میں کیس درج کرایا ہے۔ چوروں نے یہ واردات نوئیڈا کے سیکٹر پچاس اور 51 کے میٹرو ٹریک کے درمیان انجام دیا۔

اس سے قبل بھی چوروں نے انتہائی حساس علاقہ بوٹنیکل گارڈن کے ڈاٹ میں رسی باندھ کر کر تار کاٹ لیا تھا جس کے قیمت لاکھوں بتائی جاتی ہے ۔پھر بھی میٹرو انتظامیہ کی آنکھ نہیں کھلی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details