اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی کی بھتیجی کا پرس چوری کرنے والاملزم گرفتار

پرس میں تقریباً 56 ہزار روپے، دو موبائل اور کچھ اہم دستاویزات موجود تھے۔

By

Published : Oct 13, 2019, 12:51 PM IST

چوری کرنے والا گرفتار

ملک کے دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھتیجی کا پرس لے کر فرار ہونے والے ملزم کو دہلی پولیس نے اتوار کو گرفتار کرلیاہے جبکہ دوسرے بدمعاش کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ روز مودی کی بھتیجی سے یہاں ایک پاش علاقے میں دو بدمعاش ان کا پرس لے کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد معاملہ سامنے آنے پر دہلی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ چوری کے واقعہ کے بعد سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی تھی اور پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ملزم کا شناخت کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام نونو ہے اور اسے ہریانہ کے سونی پت کے بڈواني گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ملزم نونو کے پاس سے وزیر اعظم کی بھتیجی سے چرایا سارا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس کے ساتھ ایک اور ملزم بھی اس میں شامل تھا جس کی تلاش کی جاری ہے اور اسے بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مودی کی بھتیجی دمينتی بین مودی صبح امرتسر سے دہلی لوٹی تھی۔ ان کا کمرہ سول لائنز علاقے میں واقع گجراتی سماج بھون میں بک کی گیا تھا۔ وہ پرانی دہلی سے آٹو سے فیملی کے ساتھ گجراتی سماج بھون پہنچیں گیٹ پر اتر ہی رہی تھی کہ اسکوٹی سوار دو بدمعاشوں نے ان کا پرس چھین لیا۔

دمينتی نے خود کو مودی کی بھتیجی ہونے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرس میں تقریباً 56 ہزار روپے، دو موبائل اور کچھ اہم دستاویزات موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details