اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی خواتین کمیشن نے دوشیزہ کو آزاد کرایا - پنجابی باغ میں گھریلو کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا

دہلی خواتین کمیشن نے دہلی میں آسام سے لائی گئی 19 سالہ بچی کو ایک مکان سے برآمد کیا، جسے یرغمال بناکر نوکرانی کا کام لیا جارہا تھا۔

دہلی خواتین کمیشن نے دوشیزہ کو آزاد کرایا

By

Published : Sep 26, 2019, 9:53 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:36 AM IST

لڑکی کو دہلی کے پنجابی باغ میں گھریلو کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا اسے نہ کوئی تنخواہ دی جارہی تھی اور ساتھ ہی کئی سارے مظالم بھی کئے جا رہے تھے ۔

متاثرہ لڑکی کے ایک رشتے دار نے ہیلپ لائن نمبر 181 پر فون کرکے دہلی خواتین کمیشن میں شکایت کی تھی، جس کے بعد دہلی خواتین کمیشن نے کافی تفتیش کے بعد بچی کو ایک گھر سے بر آمد کیاہے۔

دہلی خواتین کمیشن نے دوشیزہ کو آزاد کرایا۔ویڈیو
کمیشن کے مطابق لڑکی کو آکاش نامی لڑکے نے دہلی میں ملازمت کرنے کے بہانے اپنے گاؤں سے لایا تھا اور اسے پلیسمنٹ کمپنی کے ایک ایجنٹ کو گھر میں کام کرنے کے لیےفروخت کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بچی آسام کے ضلع اڈنگوڈی کی رہنے والی ہے جہاں وہ اپنے دو بہن بھائی اور ماں کے ساتھ رہ کر چائے کے کھیت میں کام کرتی تھی۔

اس پورے معاملے کے بعد، دہلی ویمن کمیشن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں ایف آئی آر درج نہ کرنے اور پلیسمنٹ ایجنٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ پوچھی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:36 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details