نئی دہلی: پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کو کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر سے شروع ہوگا اور 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ جانکاری ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔ جوشی کا کہنا ہے کہ اس سیشن میں 19 دنوں کے دوران 15 میٹنگیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا، 'امرت کال کے درمیان، میں اجلاس کے دوران قانون سازی کے کاروبار اور دیگر موضوعات پر بحث کا منتظر ہوں۔' ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موئترا کے خلاف پیسے کے بدلے سوالات پوچھنے کے الزامات سے متعلق معاملے میں لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ بھی اس اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کی جائے گی۔ کمیٹی نے موئترا کو لوک سبھا سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔