نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ بنکم چندر چٹرجی ایک بے خوف صحافی تھے جنہوں نے اپنی تحریر سے لوگوں میں قوم پرستی کا جذبہ پیدا کیا۔ ان کی تحریر یں لوگوں کے لئے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہیں گی۔
ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ 'عظیم قوم پرست، مفکر اور ادیب بنکم چندر چٹرجی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی لازوال یادگاروں اور تخلیقات کو دلی سلام پیش کرتا ہوں۔'