دہلی: جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اودے پور میں ایک غیر مسلم ٹیلر ماسٹر کے قتل اور اس کے بعد قاتلین کی طرف سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ Reactions on Udaipur Murder Case۔ انہوں نےاس معاملہ کو جائز ٹھہرانے کو انسانیت کے نام پر بدنما داغ اور مذہب اسلام کو بدنام کرنے والا عمل قرار دیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ واقعہ جس کسی بھی شخص کے ذریعہ انجام دیا گیا ہو، ملک کے قانونی نظام کے لیے بڑا چیلنج اور شرمناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی وجہ ہو، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں ہے۔ The Udaipur Incident is a Disgrace in the Name of Humanity: Maulana Mahmood Madani
یہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ شر پسندوں اور فرقہ پرست عناصر کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کا رویہ جانبدارانہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس طرح کے حالات رونما ہو رہے ہیں۔ اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ یہ واقعہ ہو یا اس سے قبل اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا سانحہ ہو، سرکار میں چاق و چوبند ہوکر عبرت ناک کارروائی انجام دیں تاکہ اس طرح کے واقعات پھل پھول نہ سکیں۔
Jamiat Ulama-i-Hind condemns tailor's killing: ادے پور واقعہ انسانیت کے نام پر بدنما داغ، مولانا محمود مدنی - Reactions on Udaipur Murder Case
اودے پور میں ایک غیر مسلم ٹیلر ماسٹر کے قتل پر جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ Reactions on Udaipur Murder Case۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند ہر طرح کی شدت پسندی کے خلاف ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بلا تفریق مذہب و ملت ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ Jamiat Condemnation of Udaipur incident
Condemnation of Udaipur incident
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند ہر طرح کی شدت پسندی کے خلاف ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بلا تفریق مذہب و ملت ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ۔ مولانا مدنی نے اس موقع پر ملک کے ابھی لوگوں سے امن وامان قائم رکھنے کی خصوصی اپیل کی ہے اور کہا کہ فرقہ واریت کے خلاف بلا تفریق مذہب وملت ہر طبقہ کے افراد کھڑے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: