لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ 21ویں صدی کی یہ تیسری دہائی روزگار اور خود روزگار کے ان مواقع کا گواہ بن رہا ہے جن کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ نوجوان کو کام کرنے کے ایسے شعبے مل رہے ہیں جو دس سال پہلے وجود میں نہیں تھے۔
مشن ریکروٹ منٹ کے تحت دس لاکھ ملازمین کے لئے تقرری مہم کے تحت مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ملک کے 71ہزار نومنتخب ملازمین کو رموٹ بٹن دبا کر تقرری نامہ تقسیم کا آغاز کیا۔انہوں نے لکھنؤ سمیت 45مقامات پر منعقد روزگار میلہ۔2023 کے منتخب امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزگار میلے میں منتخب کئے گئے ملازمین کی مرکزی دفاتر میں تعیناتی کی جائے گی۔ حکومت ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے لئے نوجوان کی صلاحتی اور توانائی کو صحیح موقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت میں سے ایک ہے۔آج کا نیا ہندوستان ان پالیسیوں اور حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جنہوں نے نئے امکانات کے دروازے کھولے ہیں۔سال 2014 کے بعد ہندوستان نے ایک سرگرم نظریہ اپنایا ہے جو پہلے کے وقت کے نظریہ کے مخالف ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ 21ویں صدی کی یہ تیسری دہائی روزگار اور خود روزگار کے ان مواقع کا گواہ بن رہی ہے جن کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ نوجوان کو کام کرنے کے ایسے شعبے مل رہے ہیں جو دس سال پہلے وجود میں نہیں تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 'خود انحصار ہندوستان مہم' کی سوچ اور نقطہ نظر سودیشی اپنانے اور مقامی مصنوعات (ووکل فار لوکل) پر زور دینے سے آگے ہے۔ خود انحصار بھارت مہم گاؤں سے شہروں تک روزگار کے کروڑوں مواقع پیدا کرنے کی مہم ہے۔ انہوں نے دیسی ساختہ جدید سیٹلائٹس اور نیم تیز رفتار ٹرینوں کی مثال دی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 8-9 سالوں میں ہندوستان میں 30 ہزار سے زیادہ ایل ایچ بی کوچز تیار کیے گئے ہیں۔ ان کوچوں کے لیے ٹیکنالوجی اور خام مال کی ضرورت نے ہندوستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کیے ہیں۔