سب انسپکٹر سریندر ہڈا کے خلاف سمے پور بادلی دہلی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ الزام ہے کہ گھر کے باہر گاڑی کھڑے کرنے کے سلسلے میں نشے میں مد ہوش پولیس اہلکار نے بزرگ جوڑے اور ان کے داماد کو بری طرح پیٹا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور مقامی لوگوں نے اس کی موبائل میں ویڈیو بھی بنا لی۔
سمے پور بادلی پولیس تھانے میں بزرگ جوڑے کے بیان کے بعد سب انسپکٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 324 ، 354 اور 341 کے تحت شکایت درج کی گئی ہے اوراس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ بزرگ جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے داماد کے گھر روہنی سیکٹر 18 آئے تھے۔