کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے کام کاج میں گورنرز کا کردار اہم ہوتا ہے۔
گورنر اسمبلی کا سیشن منعقد کرنے کے ساتھ ہی اراکین اسمبلی کو سمن جاری کر سکتے ہیں اور اگر وزیر اعلیٰ اکثریت ثابت کرنا چاہتے ہیں تو گورنر اسمبلی کی میٹنگ طلب کر سکتے ہیں۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم مسٹر چدمبرم نے کہا کہ راجستھان میں کابینہ کے فیصلے کے سلسلے میں گورنر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ حیران اور سکتے میں ڈالنے والا ہے۔
گورنر کے اسی رول کے خلاف کانگریس نے آج پورے ملک میں راج بھون کے سامنے احتجاج و مظاہرہ کرکے بی جے پی کی غیر آئینی ضابطوں کی خلاف کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ گورنر جلد ہی اسمبلی کا سیشن طلب کریں گے اور آئین کا احترام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 کے بعد بی جے پی نے جتنے بھی گورنر مقرر کیے ہیں ان میں سے بیشتر نے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے آئینی ضابطوں کا مذاق اڑایا ہے۔