اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح 25 میں اضافہ - کئی ممالک کے مقابلے میں کافی بہتر

ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب اس کے متاثرین کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے صحت مند ہونے کا شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا متاثرین کے ٹھیک ہونے کی شرح 25 فیصد
کورونا متاثرین کے ٹھیک ہونے کی شرح 25 فیصد

By

Published : May 1, 2020, 11:20 AM IST

ملک میں کورونامتاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح بدھ کو 24.52 فیصد تھی جبکہ منگل کو یہ 23.44 فیصد تھی۔ پیر کو 22.53 فیصد تھی جبکہ گزشتہ ہفتے کے روز یہ 20.88 فیصد تھی۔ یہ شرح عالمی وبا کا سامنا کررہی پوری دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔

راحت کی ایک اور بات یہ ہے کہ متاثرین میں شرح اموات 3.1 فیصد پر ہی برقرار ہے۔ جمعرات کو مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر تقریباً 25 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مریضوں کی شرح اموات پہلے کی طرح 3.1 فیصد پر ہی رکی ہوئی ہے۔

ملک میں بدھ کی شام سے اب تک 1823 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہو گئی اور وہیں 67 افراد ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1075 ہو گئی ہے۔

ملک کے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 33610 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کوروناوائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونامتاثرہ 576 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8373 تک پہنچ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details