اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 50 فیصد سے زیادہ - وزیر داخلہ امیت شاہ

ملک میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ اب پچاس فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اب تک 1,62,378 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس وقت مجموعی طور سے 1,49,348 کورونا مریض طبی نگرانی میں ہیں۔

ملک میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 50 فیصد سے زیادہ
ملک میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 50 فیصد سے زیادہ

By

Published : Jun 14, 2020, 10:25 PM IST

وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں اتوار کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 50.60 فیصد ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب تک کورونا کے جتنے مریض آئے ہیں، ان میں سے آدھے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔ وقت پر کورونا کے مشتبہ معاملوں کی جانچ اور ان کی صحیح طریقے سے علاج اس میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) نے بھی کورونا کے مریضوں کے جانچ میں اضافہ کردیا ہے اور اس وقت ملک میں 646 اور نجی شعبوں کے 247 جانچ مراکز کورونا کی جانچ میں لگی ہوئی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1,51,432 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اب تک ملک میں 56,58,614 کورونا کے نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وزارت صحت وخاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج دن میں دہلی کے لفٹننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلی اروند کیجری وال کے ساتھ میٹنگ کرکے راجدھانی میں کووڈ معاملوں کی صورت حال پر بات چیت کی۔ اس دوران کنٹینمنٹ طریقوں، مشتبہ لوگوں اور دیگر لوگوں کے زیادہ جانچ کئے جانے اور صحت خدمات کو پوری طرح سے تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details