دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر راشٹریہ نرمان پارٹی کا ایک پروگرام ہوا۔ پارٹی نے گئو رکشا سنکلپ دیوس کا آغاز کر کے اپنے ارادے بھی ظاہر کئے۔ اس میں مختلف ہندو تنظیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنتر منتر پر گئو کشی بند کرنے،گائے کی بنگلہ دیش اسمگلنگ پر روک لگانے اور گئو شالہ بنانے کا مطالبہ کیا۔
دہلی: راشٹریہ نرمان پارٹی کو بھی گائے کا سہارا اس دوران اندرا گاندھی بھی نشانہ پر رہیں جب 1966 میں گائے کو لے کر ہونے والی مشتعل تحریک کو روکنے کے لئے پولیس نے گولی چلائی تھی جس میں کچھ مارے گئے تھے۔ انہیں بھی آج خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سنت یتی نرسمہانند سرسوتی نے موجودہ مودی حکومت سے گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے لئے قانون بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی آئینی ترمیم اور کسی بھی بل کو منظور کرنے کے لئے ضروری اکثریت حاصل ہے۔ اگر یہ کام نہیں کیا گیا تو پھر کبھی ممکن نہیں ہوگا۔
راشٹریہ نرمان پارٹی کے صدر ٹھاکر وکرم سنگھ کو مودی حکومت پر بھی بھروسہ نہیں رہا انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہندوؤں کو چھوڑ کر سب کے احساسات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ لیکن ہندوؤں کے جذبات سے کھلواڑ کیا جاتا ہے۔