نوئیڈا میں کویڈ ۔19 کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے باشندوں کو کورونا وائرس انفیکشن سے بچانے اور کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے ضلع میں جہاں کنٹینٹمنٹ زون بنائے جارہے ہیں، وہاں وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوری طور پر عملی سینٹائیزیشن کے کام کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں نے آج 39 مقامات پر سینٹائزیشن کا کام کیا ۔