صفائی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے اب ایزی اسپٹ بھی اس مہم میں شامل ہوگیا ہے جس کا مقصد عوامی مقامات پر تھوکنے کے بڑھتے مسائل پر قدغن لگانا اور بھارت میں ماحولیاتی نظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ایزی اسپٹ (EzySpit) کے ذریعہ تھوکنے کے لیے بنایا گیا کاغذ کا ایک خاص پاؤچ یا ڈبہ، جیسے ہی آپ اس میں تھوکیں گے، تھوک، بلغم ایک لمحے میں دانے دار کھاد میں بدل جائے گا۔
آج ایزی اسپٹ کا افتتاح قومی دارالحکومت دہلی کے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔ اس موقع پر بالی ووڈ اداکار سنیل سیٹی سمیت دیگر شخصیات موجود رہیں۔
شریک فاؤنڈر ریتو ملہوترا نے کہا کہ 'یہ ایسا انقلابی پروڈکٹ ہے جو جراثیم پھیلانے کے خوف کے بغیر کہیں بھی تھوکنے کی آزادی دیتی ہے۔'
اس میں ایسے مواد موجود ہیں جو بیکٹریا اور وائرس کو ختم کردیتا ہے۔ یہ انوکھی ایجاد پرتک ہردے اور پرتک کمار ملہوترہ کے ساتھ مل کر 7 سالہ ریسرچ اور سخت محنت کے بعد کی گئی ہے۔