اردو

urdu

ETV Bharat / state

Syed Qasim Rasool Ilyas: ویلفیئر پارٹی کے صدر اور کارکنان کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا

پریاگ راج میں گھروں کو منہدم کئے جانے اور تیستا سیتلواڈ کی گرفتاری کے خلاف دہلی پولیس نے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے احتجاج کو ناکام بنادیا۔ ساتھ ہی ویلفیئر پارٹی کے صدر اور کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا۔ President Welfare Party Syed Qasim Rasool Detained

ویلفیئر پارٹی کے صدر اور کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا
ویلفیئر پارٹی کے صدر اور کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا

By

Published : Jun 28, 2022, 2:19 PM IST

Updated : Jun 28, 2022, 2:28 PM IST


دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریاگ راج میں گھروں کو منہدم کئے جانے اور تیستا سیتلواڈ کی گرفتاری کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آخری وقت میں دہلی پولیس نے ان کی پرمیشن رد کر دی۔ حالانکہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے جب صبح کے وقت اوکھلا، جمنا پار سمیت دیگر علاقوں سے جنتر منتر کے لیے نکلنا شروع کیا تبھی جامعہ نگر پولیس نے اوکھلا سے ہی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے تمام کارکنان کو ڈیٹین کر لیا۔ President Welfare Party Syed Qasim Rasool Detained

ویلفیئر پارٹی کے صدر اور کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا
اس کے بعد جب ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے ڈیٹین کیے گئے کارکنان کو کالکاجی پولیس اسٹیشن سے چھڑانے کے لیے پہنچے تو انہیں بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے قاسم رسول الیاس سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ تقریباً 15 کارکنان کو پہلے جامعہ نگر کی پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد مجھے بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ Syed Qasim Rasool Ilyas father of Umar Khalidقابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دار الحکومت دہلی میں احتجاجی مظاہرے کرنے ہی نہیں دیے جا رہے ہیں جو بھی کوشش کرتا ہے اسے پولیس پہلے ڈیٹین کرتی ہے بعد میں انہیں گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔ اس کے پیچھے دہلی پولیس لا اینڈ آرڈر کا حوالہ دے رہی ہے جب کہ بھارتی آئین کے تحت سبھی کو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے اس کے باوجود پولیس مسلسل ایسا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سید قاسم الیاس رسول سابق جے این یو طالب علم عمر خالد کے والد ہیں۔
Last Updated : Jun 28, 2022, 2:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details