صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’رتھ یاترا کے مبارک موقع پر اہل وطن، خاص طور سے اوڈیشہ میں بھگوان جگن ناتھ کے عقیدت مندوں کو مبارکباد۔ میں تمنا کرتا ہوں کی بھگوان جگن ناتھ کووڈ۔19 کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں ہمت اور خود اعتمادی کی طاقت عطا کریں اور ہماری زندگی میں صحت اور خوشحالی آئے‘۔
صدر اور وزیر اعظم کی پوری جگن ناتھ یاترا کی مبارکباد - وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے مبارکباد دی
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اوڈیشہ میں پوری جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر ملک کی عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
صدر اور وزیر اعظم نے پوری جگن ناتھ رتھ یاترا کی مبارکباد دی
وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کے مبارک موقع پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ میری تمنا ہے کہ عقیدت اور بھکتی سے بھری یہ یاترا ملک کے عوام کی زندگی میں سکھ، خوشحال، خوش قسمتی اور صحت لے کر آئے۔ جے جگن ناتھ‘۔
واضح رہے کہ پوری کی بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا آج سے شروع ہو رہی ہے۔ اس سے متعلق رسومات کم از کم 10 دن چلیں گی۔