عام آدمی پارٹی(عآپ) نے اس بات کو محسوس کیا کہ عام لوگ کیا چاہتے ہیں اور عین اسی مطابق عوام میں مقبول اسکیموں کو وضع کرکے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کر
الیکشن میں ہار یا جیت کے قطع نظر تمام سیاسی جماعتیں اب اسی راستے کو اختیار کرتی جا رہی ہیں ۔اگرچہ سماج کے ایک طبقے میں آبادی کے ایک خاص حصے کو ٹیکس دہندگان کی قیمت پرمفت میں سہولیات فراہم کرنے کے بڑھتے رجحان کی نکتہ چینی کی جا رہی ہے لیکن عآپ اپنی فلاحی اور عوامی بہبود کی اسکیموں کا دفاع کررہی ہے۔
ایک دہائی قبل کانگریس پارٹی نے لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہو ئے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا ۔اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی نے اس فہرست میں بجلی، سڑک اور پانی کا اضافہ کردیا ۔
سنہ 2015کے دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران عآپ نے دہلی والوں کی اقتصادی حالت کے بارے میں ایک وسیع سروے کیا ۔سروے میں یہ بات سامنے آگئی کہ دہلی کی مجموعی آبادی کا دس فیصد حصہ یعنی 17لاکھ لوگوں کی ماہانہ آمدنی دس ہزار روپے سے بھی کم ہے ۔20 فیصد آبادی یعنی 34 لاکھ لوگوں کی آمدنی 10 سے 30 ہزار کے درمیان ہے۔ سروے کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے عآپ نے پینے کے پانی کے فیس میں 50 فیصد کمی کرنے کے علاوہ مفت بجلی کی فراہمی اور خواتین کیلئے مفت بس سفر سہولت فراہم کرنے جیسے مقبول عام فیصلے کئے ۔
سنہ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں عآپ نے 70 میں سے 67حلقوں میں کامیابی حاصل کی اور اپنے وعدوں کو نبھانے کے نتیجے میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں 62 سیٹوں کو حاصل کیا
عآپ کی 400محلہ کلنک (ہر 12 ہزار کی آبادی کیلئے ایک کلنک)ایک کامیاب اقدام ثابت ہوا ہے۔سکیورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کو سکیورٹی اہلکار فراہم کئے گئے ہیں۔اس اقدام سے خواتین میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ۔مفت ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی سے خواتین ہر ماہ 1200 سے 1800روپے کی بچت کر پا رہی ہیں ۔
پینے کے پانی کے فیس میں پچاس فیصد کمی اور 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے سے عام آدمی پارٹی نے لوگوں کا اعتماد جیتنے میں کامیابی حاصل کی ۔کم اور متوسط آمدنی والے طبقے نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیا جنہوں نے سال 2019کے عام انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کی تھی ۔یہ دو طبقے دہلی کی مجموعی آبادی کا نصف ہے ۔
ماضی کے انتخابی تجربوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے عآپ نے اب کی بار عوام دوست اسکیموں کو وضع کیا۔اس نے اعلان کیا کہ خواتین پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں ۔
اگرچہ سیاسی طور پر یہ اسکیم عآپ کیلئے فائدہ مند ہے لیکن اس کا بوجھ ٹیکس دہندگان پر پڑتا ہے ۔لیکن عام آدمی پارٹی کے لیڈر اپنی ان اسکیموں کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب آبادی کا ایک بڑا حصہ کم اور متوسط آمدنی والے گروپ پر مشتمل ہو تو مفت خدمات فراہم کرنا بالکل مناسب اور صحیح ہے ۔عام آدمی پارٹی گزشتہ سات دہائیوں میں ہوئی غیر متوازن ترقی کی اصلاح میں یقین رکھتی ہے ۔