دہلی:یونان کے شہر ڈیلفی میں ڈیلفی اکنامک فورم Delphi Economic Forumمیں تاریخ رقم کرنے کے بعد، جدید پائیتھین گیمز کے بانی بیجندر گوئل اولمپک کی طرز پر بین الاقوامی پائتھین کونسل کا گورننگ ڈھانچہ تشکیل دینے کے لئےتیار ہیں۔ انہوں نے پائتھین گیمز کی حمایت کرنے والے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ممالک میں قانونی فریم ورک کے ساتھ آگے بڑھیں۔
آج دہلی میں میڈیا سے گوئل نے کہا کہ ہم نے جدید پائیتھین گیمز کے احیاء کا ایک مرحلہ مکمل کر لیا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا بھر میں متعلقہ قومی پائیتھین کونسلز اور انٹرنیشنل پائتھین کونسل کا قانونی ڈھانچہ بنائیں اور آرٹ اور ثقافتی سرگرمیاں شروع کریں۔
ہم ڈیلفی، یونان سے جدید پائیتھین گیمز کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اگلے چھ مہینوں میں دہلی میں ایونٹس، سوشل آرٹس ، مارشل آرٹس، لینگویج اینڈ لٹریری آرٹس، پرفارمنگ آرٹس منعقد کرکے دنیا کے سامنے جدید پائیتھین گیمز کا ماڈل پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میوزیکل آرٹس کے شعبے میں تین عالمی میگا پروجیکٹ شروع کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ ان پروگراموں کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
جدید پائیتھین گیمز کے بانی بیجندر گوئل اور پیتھین کونسل آف انڈیا کے نامزد صدر دلیپ سنگھ، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) نے حال ہی میں ڈیلفی اکنامک فورم، یونان کی دعوت پر یونان کا دورہ کیا اور 7 اپریل 2022 کو خطاب کیا تھا۔
یورپی کلچرل سنٹر، ڈیلفی، یونان کے ایگزیبیشن ہال میں جدید پائتھین گیمز پر خصوصی طور پر تیار کردہ یہ سیشن اس وقت اور بھی اہم ہو گیا جب یونان کے معزز وزیر اعظم کے مشیر جارج کرمالس اور ڈیلفی کے میئر اور ECUMENICAL Delphic Union کے صدر Panos Kaltis نے بھی اس میں شرکت کی۔
انٹرنیشنل پائتھین کونسل دہلی میں واقع ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور اس کا قیام دنیا بھر کے تمام فنون اور ثقافتی تنظیموں کو ایک عالمی چھتری فراہم کرنے اور اس کے کثیر پرت والے ڈھانچے کے ذریعے تمام فنکاروں تک پہنچنے کے مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے۔