ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور دیر رات تک 42,353 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 43.19 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 37,472 لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 33.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹوں کے مطابق ملک میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 43,19,937 ہوگئی ہے۔ اس دوران 418 اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 73,234 ہوگئی ہے۔
اسی مدت میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 33,58,892 ہوگئی ہے۔ یعنی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 77.75 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 1.69فیصد ہے۔