تعلیمی سیشن 2020-21 میں داخلے کے لئے دہلی یونیورسٹی میں فارم جمع کرانے کا ایک ریکارڈ بنایا جاسکتا ہے۔ گریجویٹ کورسز کے لئے درخواست دینے اور رجسٹریشن فیس جمع کروانے والے طلباء کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ رجسٹریشن کرنے والے طلباء کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ڈی یو میں انڈرگریجویٹ کورسز کے لئے درخواستوں کی تعداد تین لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔