رواں برس عازمین حج کی درخواست جمع کرنے کی تاریخ ختم ہونے کو ہے۔ اس کے باوجود ابھی تک دہلی میں محض 11 سو عازمین ہی حج بیت اللہ کے لیے درخواست کا فارم پر کر سکے ہیں۔ جب کہ یہ تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے بھی کم ہی ہے۔ Hajj Online Application
حج 2022 کے لیے نومبر ماہ کے اوائل سے ہی آن لائن درخواستوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیکن تقریباً تین مہینے گزر جانے کے باوجود بھی دہلی میں اب تک صرف گیارہ سو درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔
Application for Haj 2022 Pilgrimage: رواں برس عازمین کی درخواستوں میں کمی، اب تک 11 سو درخواستیں موصول - کورونا وائرس کے سبب عازمین حج تذبذب کے شکار
دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے جانے والوں کی درخواستوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ اب تک صرف 11 سو درخواستیں ہی موصول ہوپائی ہیں۔ وہیں بغیر محرم کے جانے والی خواتین کی تعداد صرف 5 ہی ہے۔ Application for Haj 2022 pilgrimage
عازمین کی درخواست
اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نائب افسر تعمیل محسن علی سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ایک دن میں ہی اس سے زیادہ درخواستیں جمع ہو جایا کرتی تھیں۔ تاہم اب 80 روز گزر جانے کے باوجود درخواستوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں سے حج بیت اللہ پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم رواں برس عازمین کو حج پر جانے کی امید ہے کہ البتہ ابھی تک سعودی حکومت نے اس معاملے میں کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔