اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامع مسجد کے پاس سے 'پٹری بازار' ہٹایا گیا - پٹری بازار

دار الحکومت دہلی کی شان کہی جانے والی جامع مسجد کے اطراف میں لگنے والے پٹری بازار کو آج ایم سی ڈی نے اجاڑ دیا۔

جامع مسجد کے پاس سے 'پٹری بازار' ہٹایا گیا

By

Published : Sep 16, 2019, 11:46 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:48 PM IST

شاہ جہانی جامع مسجد کے مینا بازار کی جانب لگنے والے پٹری بازار کو آج اجاڑ دیا گیا۔ یہ کارروائی ایم سی ڈی کے ذریعے کی گئی ہے۔ اس سے تقریباً 203 ریڑھی پٹری والوں (خوانچہ فروشوں) کے روزگار ختم ہو گئے۔

یہاں ریڑھی پٹری لگانے والے لوگوں میں اس بات کی وجہ سے غصہ ہے کہ جب ہمارے پاس کورٹ کا اسٹے ہے تو ہمیں یہاں سے کیوں اٹھایا جا رہا ہے۔

جامع مسجد کے پاس سے 'پٹری بازار' ہٹایا گیا

لوگوں نے بتایا کہ 'ان کا سارا سامان بھی ایم سی ڈی کے اہلکار اٹھا کر لے گئے۔'

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details