سنگھ نے یہاں فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں ٹاپ کمانڈرز کی کانفرنس میں کہا کہ 'پورے ملک کو فضائیہ پر فخر ہے۔ میں فضائیہ کی تربیت اور صلاحیت کے لئے اس کی تعریف کرتا ہوں۔ فضائی سے تعلق رکھنے والے ان کے اہل خانہ بھی ملک کو اہل اور جنگ میں ماہر فوج دینے کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'فضائیہ نے وقتا فوقتا اپنی صلاحیت اور طاقت کا لوہا منوایا ہے اور غیر ملکی فضائیہ ان کے ساتھ تعاون دینے اور جوائنٹ مشق کے لئے بے چین ہے'۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 'فوجی پیداواروں کی درآمد پر انحصار کم کرکے اور گھریلو صلاحیت میں اضافہ کرکے ملک کی دفاعی صلاحیت کو مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے'۔
'مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظر فضائیہ حکمت عملی بنائے' - فضائیہ کو مستقبل
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'اسٹریٹیجک ایرواسپیس طاقت بننے کے لئے فضائیہ کو مستقبل کے چیلنجز کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی بنانی چاہئے'۔
راج ناتھ
انہوں نے کہا کہ' ہمیں ملکی طور پر ڈیزائن ڈیولپمنٹ کرنے کے نئے مواقع کا فائدہ اٹھانا ہوگا اور اس سمت میں فضائیہ کی کوشش قابل تعریف ہے'۔
اعلی کمانڈروں کو اس کانفرنس میں مستقبل کے چیلنجوں کے لئے حکمت عملی بنانی ہوگی اور فضائیہ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ صحیح معنوں میں اسٹریٹیجک ایرواسپیس طاقت بننے کی جانب گامزن ہے۔