اردو

urdu

ETV Bharat / state

منٹو روڈ انڈر پاس زیر آب، میئر نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا - شدید بارش

تیز بارش کی وجہ سے منٹو روڈ انڈر پاس مکمل طور پر ڈوب گیا ہے اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش نے دہلی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

The mayor blamed the government for the sinking of the Minto Road underpass
منٹو روڈ انڈر پاس زیر آب، میئر نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

By

Published : Jul 19, 2020, 4:39 PM IST

شدید بارش کی وجہ سے دہلی کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک منٹو روڈ کا انڈر پاس مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ اس میں ایک بس بھی ڈوبی ہوئی ہے اور بہت سے آٹوز اور ٹرالیز بھی پھنس گئیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس طرح کی بارش ہوئی ہو اور پہلی بار منٹو روڈ ڈوبا ہو۔ ایسا پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے، اور ہر بار کی طرح اس بار بھی حل کی جگہ سیاست نظر آتی ہے۔

منٹو روڈ انڈر پاس زیر آب، میئر نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

اس بار بھی یہ معاملہ سیاسی اور جوابی الزامات کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔ نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش نے اس پورے معاملے کو دہلی حکومت کی ناکامی سے جوڑ دیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے ڈوبے ہوئے منٹو روڈ انڈر پاس کا معائنہ کرنے آئے جئے پرکاش کے ساتھ خصوصی گفتگو کی، جس میں جے پرکاش نے دہلی حکومت پر براہ راست حملہ کیا۔

جے پرکاش نے کہا کہ یہ ہر بار ہوتا ہے اور ہر بار دہلی حکومت صرف دیکھتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی ڈبلیو ڈی کی سڑک ہے اور یہاں نالیوں کی صفائی اور دیکھ بھال کرنا پی ڈبلیو ڈی کی بھی ذمہ داری ہے، جو دہلی حکومت کے ماتحت آتا ہے۔ جئے پرکاش نے کہا کہ 20 دن پہلے ہماری اس معاملے پر ایک میٹنگ ہوئی تھی، لیکن اس کے باوجود دہلی حکومت کی جانب سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

بتادیں کہ اس سے قبل جب منٹو روڈ انڈر پاس زیر آب تھا، تب عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ اس کے پاس میں ہی بی جے پی ہیڈکوارٹر تعمیر ہونے کے بعد نالی بند کردی گئی تھی۔ جب ہم نے میئر کے سامنے ایک سوال رکھا تو انہوں نے کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی ہیڈ کوارٹر کے سامنے کوئی پریشانی ہے تو کیا وہاں ایم سی ڈی کام نہیں کرے گی، یہ سب بہانے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details