دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو دہلی حکومت کی جانب سے اسپا اور مساج سینٹرز کو چلانے اور وہاں جنسی استحصال کو روکنے کے لیے مقرر کردہ ہدایات کی منظوری دی۔
اس طرح کے مراکز میں بے قاعدگیوں اور جنسی استحصال کا مسئلہ دلی ویمن کمیشن نے اٹھایا تھا ۔
جس کے بعد دہلی حکومت نے نئی گائیڈ لائن میں ان حفاظتی اقدامات کے لیے انتظام کیا ہے۔
اسپا/مساج سینٹرز کے لیے نئی ہدایات کے مطابق اسپا/مساج سینٹر کے احاطے کے اندر کسی بھی قسم کی جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی سختی سے ممانعت ہے۔
کراس جنڈر مساج کی اجازت اسپا/مساج سینٹرز میں نہیں ہوگی۔
مردوں کے مساج کے لیے صرف مرد مساج کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف خواتین مساج کرنے والوں کو ہی خواتین کے مساج کی اجازت ہوگی۔